بھٹکل : 30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروا بندرگاہ پر واقع این کے فیڈریشن ڈیزل بنک کے سامنے کھڑی کی گئی ہیرو ہونڈا اسپلنڈر بائک چوری کرکے فرار ہونے کے الزام میں بھٹکل پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزموں کی شناخت ہیبلے گرام پنچایت حدود ،حنیف آباد تھرڈ کراس کے مکین محمد مزمل نثار احمد جنگیری (21) اور طلحہ محلہ کے نعمت بڈن شیخ (21)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزموں کو عدالت میں حاضر کئے جانےکے بعدعدالت نے دونوں ملزموں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ڈیزل بنک کے ملازم مہیش وینکٹ رمن موگیر نے اپنی بائک چوری ہونے کے متعلق پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی ۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے بھٹکل مضافاتی پولس نے ان دونوں کو گرفتار کیا۔